باجوڑ: راغگان ڈیم میں کشتیاں ڈوبنے سے چار افراد ہلاک، تین لاپتہ بدھ 21 جولائی 2021 21:06
بدھ 21 جولائی 2021 21:06
انتظامیہ کے مطابق تین افراد اب بھی لاپتہ ہے جن کی تلاش جاری ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
باجوڑ کی تحصیل سالارزئی میں واقع راغگان ڈیم میں تین کشتیاں ڈوبنے سے چار افراد ہلاک جب کہ تین لاپتہ ہوگئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر باجوڑ کے دفتر میں موجود ضلعی انتظامیہ کے ایک رکن عبدالعزیر نے ٹیلیفون پر اردو نیوز کو بتایا کہ ڈیم میں سیاحوں کی ایک کشتی ڈوب گئی۔ جس کے بعد ڈوبنے والوں کو بچانے کے لیے جانے والی دو کشتیاں بھی ڈوب گئیں۔
ان کے مطابق چار افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ سات افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔ زندہ نکالے جانے والوں میں سے بعض افراد کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
No comments:
Post a Comment