23rd Jul, 2021. 03:56 pm

گوگل کی جانب سے آئی فون صارفین کیلئے ایک ایسا طریقہ متعارف کرایا گیا ہے جس کی مدد سے وہ سرچ ہسٹری کو کلئیر کر سکتے ہیں۔
کوئیک ڈیلیٹ نامی اس نئے فیچر کی مدد سے صارفین صرف چند سیکنڈ میں ہی گوگل پر آخری 15 منٹ کی سرچ ہسٹری ختم کر سکتے ہیں۔
یہ نیا فیچر آئی فون پر گوگل ایپلیکیشن کی ترتیبات میں شامل ہے۔
اس کیلئے صارفین آئی فون پر گوگل ایپ کھولیں۔ اس کے بعد ان کے موبائل کی اسکرین کے اوپر دائیں جانب اپنی پروفائل تصویر کو کلک کریں۔
صارفین اس کے بعد پاپ اپ مینو سے آخری پندرہ منٹوں کو حذف کریں پر کلک کریں۔ اب آپ کی پچھلے 15 منٹ کی سرچ ہسٹری فوری طور پر ختم کردی جائے گی۔
No comments:
Post a Comment