ایک ٹوئٹر صارف نے شادی کے لیے بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان سے ان کی بیٹی سہانا خان کا ہاتھ مانگ لیا ہے۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق سپراسٹار شاہ رخ خان اور گوری خان کی بیٹی سہانا خان نے حال ہی میں نیویارک میں اپنے 21ویں جنم دن کا جشن منایا ہے۔
جنم دن کے موقع پر گوری خان نے بیٹی سہانا خان کی تصویر شیئر کی اورساتھ کیپشن میں لکھا کہ ہیپی برتھ ڈے، تم ہمیں آج محبوب ہو، کل بھی ہوگی اور ہمیشہ رہوگی۔
گوری خان کی ٹوئٹ پر جہاں ایک طرف مداحوں کی جانب سے سہانا خان کو ڈھیروں مبارکباد ملیں وہی ایک ٹوئٹ نے صارفین کو حیران کردیا۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر صارف نے پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے گوری خان سے شادی کے لیے ان کی بیٹی سہانا خان کا ہاتھ مانگ لیا۔
صرف یہی نہیں بلکہ اس صارف نے اپنی ماہانہ آمدنی بھی بتائی کہ وہ ایک لاکھ روپے کماتا ہے۔
No comments:
Post a Comment