Sunday, 22 August 2021

پی ٹی وی اینکرز کے حجاب کرنے پر وزیر اطلاعات کی وضاحت

  22 اتوار اگست 2021

حجاب پہننا یا نہ پہننا ان خواتین اینکرز کا ذاتی فیصلہ ہے، فواد چوہدری

حجاب پہننا یا نہ پہننا ان خواتین اینکرز کا ذاتی فیصلہ ہے، فواد چوہدری

 اسلام آباد: پاکستان ٹیلی وژن نیٹ ورک کی 2 خواتین اینکرز نے حجاب شروع کردیا۔

اس معاملے پر سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی اور حکومت کے کارکنان نے کریڈٹ لینا شروع کردیا۔ سوشل میڈیا پر اسے حکومتی کارنامہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نے سرکاری ٹی وی پی ٹی وی نیوز پر حجاب لازمی قرار دیدیا، جس کے نتیجے میں پی ٹی وی نیوز پر حجاب پہنے خاتون اینکر پرسن خبریں پڑھ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے نقاب کرنا شروع کردیا

تاہم حجاب کرنے سے متعلق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حجاب پہننا یا نہ پہننا ان خواتین اینکرز کا ذاتی فیصلہ ہے، ہم اپنے اینکرز اور پیش کاروں پر ایسا کوئی ڈریس کوڈ (ضابطہ لباس) نافذ نہیں کرسکتے۔

ماضی میں بھی پی ٹی وی حجاب کے معاملے پر زیر بحث آچکا ہے۔ جنرل ضیاء کے دور میں ٹیلی ویژن پر آنے والی خواتین کو دوپٹہ لینے کا حکم دیا گیا تھا۔ اس پر مہتاب چنا نے یہ فیصلہ قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے پی ٹی وی پر آنا چھوڑدیا تھا۔

No comments:

Featured post

منظور احمد پشتین درہ آدم خیل پہنچ گئے ہیں

Mushtarika Awaz News  پشتون تحفظ مومنٹ کے صدر  منظور احمد پشتین درہ آدم خیل میں کل افسوسناک واقعے میں شہید ہونے والے  ولایت شاہ حسین آفریدی ...