Saturday, 4 June 2022

ایف آئی اے نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی گرفتاری مانگ لی

Mushtarika Awaz News













ایف آئی اے نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی گرفتاری مانگ لی

لاہور: منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی گرفتاری مانگ لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی اسپیشل کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، عدالتی حکم کی تعمیل پر وزیراعظم شہباز اور وزیراعلیٰ پنجاب عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے آغاز پر ایف آئی اے نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی گرفتاری مانگ لی،  ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ابھی ملزمان کا مزید کردار ثابت ہونا ہے، جس کے لئے ملزمان کی گرفتاری درکار ہے، پراسیکیوٹر فاروق باجوہ نے عدالت کو بتایا کہ سی ایف او عثمان سمیت دو ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے۔

اس موقع پر حمزہ، شہباز کے وکیل نے امجد پرویز نے گرفتاری کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے نے  شہباز شریف،حمزہ شہباز کے خلاف کیس بنایا اور چالان ڈیڑھ سال بعد جمع کرایا،یہ ڈیڑھ سال تک ڈھونڈتے رہےکہ شاید کوئی ثبوت مل جائے، مشتاق چینی سے متعلق کہا گیا کہ وہ شامل تفتیش ہوا جبکہ معاملہ یہ ہے کہ مشتاق چینی کو انہوں نے ملزم بنایا نہ ہی گواہ۔



No comments:

Featured post

منظور احمد پشتین درہ آدم خیل پہنچ گئے ہیں

Mushtarika Awaz News  پشتون تحفظ مومنٹ کے صدر  منظور احمد پشتین درہ آدم خیل میں کل افسوسناک واقعے میں شہید ہونے والے  ولایت شاہ حسین آفریدی ...