Tuesday, 14 June 2022

ماضی کے مقبول ترین براؤزر ’انٹرنیٹ ایکسپلورر‘ کا آج آخری روز

Mushtarika Awaz News

















ماضی کے مقبول ترین براؤزر ’انٹرنیٹ ایکسپلورر‘ کا آج آخری روز

انٹرنیٹ کی پہچان بننے والے دنیا کے پرانے اور مقبول ترین براؤزر ’انٹرنیٹ ایکسپلورر‘ کو باضابطہ طور پر بند کردیا جائے گا۔

مائیکرو سافٹ کمپنی نے 27 سال قبل 1995 میں ’انٹرنیٹ ایکسپلورر‘ براؤزر کو متعارف کرایا تھا جو اس وقت کا اکیلا براؤزر تھا اور کئی سالوں تک انٹرنیٹ کی پہچان بنارہا تاہم سن 2004 میں موزیلا نے اس کی ٹکر میں فائر فوکس کو باضابطہ طور پر متعارف کرایا۔

انٹرنیٹ ایکسپلورر 2004 میں دنیا کے 95 فیصد سے زیادہ کمپیوٹروں پر استعمال ہورہا تھا، اس کے بعد انٹرنیٹ ایکسپلورر کی مقبولیت کم ہوتی گئی اور آج براؤزرز کی عالمی مارکیٹ میں اس کا حصہ صرف 4 فیصد کے لگ بھگ رہ گیا ہے۔


No comments:

Featured post

منظور احمد پشتین درہ آدم خیل پہنچ گئے ہیں

Mushtarika Awaz News  پشتون تحفظ مومنٹ کے صدر  منظور احمد پشتین درہ آدم خیل میں کل افسوسناک واقعے میں شہید ہونے والے  ولایت شاہ حسین آفریدی ...