تجزیہ کار صابر شاکر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے سپیکر کیلئے حکم جاری کیا ہے اگر ووٹنگ کے دن سپیکر بیمار ہوجائے یا اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائے تو پھر کیا ہوگا؟
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صابر شاکر نے نقطہ اٹھایا کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں سپیکر کو حکم دیا ہے ، اگر سپیکر بیمار ہوجاتا ہے تو پھر؟ حکومت نے رکاوٹیں تو کھڑی کرنی ہیں، اگر انہوں نے معمول کے مطابق تحریک عدم اعتماد کو نمٹانا ہوتا تو 3 اپریل کو ہی نمٹا دیتے، اگر ووٹنگ کے دن سپیکر دستیاب نہیں ہیں تو پھر کیا ہوگا؟
صابر شاکر کے نقطے پر پینل میں موجود دیگر ارکان نے کہا کہ پھر ووٹنگ ڈپٹی سپیکر کروائے گا، اس پر صابر شاکر نے کہا کہ آگے سے ڈپٹی سپیکر کہہ دے کہ یہ آرڈر ان کیلئے نہیں ہے تو پھر کیا ہوگا؟ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ سپیکر ہی ہوتا ہے باقی کوئی نہیں ہے، انہوں نے نوٹس مانگا کہ کیا سپیکر نے ڈپٹی سپیکر کو اختیارات دیے؟
صابر شاکر کے اس تجویز نما نقطے پر پینل کے دیگر ارکان نے کہا کہ آپ بہت ہی خطرناک آئیڈیاز دے رہے ہیں ۔ اس پر انہوں نے کہا کہ حکومت نے ووٹنگ نہیں کرانی اور اس معاملے کو جتنا لمبا کھینچ سکیں گے کھینچیں گے۔ ان
No comments:
Post a Comment