Tuesday, 31 May 2022

بریکنگ نیوز... درہ آدم خیل قوم بوستی خیل کی مشترکہ کوئلہ تنازعہ دشمنی شدت اختیار کر گیا

Mushtarika Awaz News
















بریکنگ نیوز... درہ آدم خیل قوم بوستی خیل کی مشترکہ کوئلہ تنازعہ دشمنی شدت اختیار کر گیا. دو دن سے رات کو پورے قوم میں فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو چکا ہے جگہ جگہ روڈ پر فریقین نے چیک پوسٹیں بنا دی گئی ہے. پہاڑوں پر بڑے بڑے خندی مورچے بنانا شروع کر دیا ہے

آواز درہ آم خیل سوشل میڈیا کے زرائع کے مطابق حالات انتہائی کشیدہ ہیں. کسی بھی وقت پورے قوم بوستی خیل میں خانہ جنگی شروع ہونے کا خطرہ 100 فیصد بن گیا ہے. قوم بوستی خیل درہ آدم خیل کا پانچواں اکائی ھے. جسکی آبادی تقریباً 18 ہزار افراد پر مشتمل ہے. ان 18 ہزار لوگوں میں ھمارے قوم شیراکی قوم آخوروال قوم زرغن خیل قوم طورچھپر کا شادی شدہ خواتین بھی ھے. خدانخواستہ اگر اس خانہ جنگی میں ھمارے دیگر اقوام کی خواتین فائرنگ کی زد آکر قتل ہوئے تو یہ خانہ جنگی ھمارے دیگر اقوام تک پیھل سکتی ہے..

اسلئے خاص کر قوم آخوروال کے کوئلہ چیرمین پیر عطامحمد اور قاسم خیل کوئلہ چیرمین ملک صابر سے پر زور اپیل کرتے ہے کہ آپ ہنگامی بنیادوں پر قوم بوستی خیل کو بمائے پورا درہ آدم خیل قومی لشکر جرگہ راوانہ ہو جائے. اور وہاں فل حال ہنگامی امن تیگہ کا اعلان کرے. تاکہ قوم بوستی خیل کے ساتھ ساتھ پورے درہ آدم خیل کا ناخوشگوار حالات درست ہو جایئں..

امید ہے کہ پیر عطامحمد صدر سید وزیر کی طرح ایک بار پھر پورا درہ آدم خیل ایک وجود بنا کر سب کو پیغام دینگے کہ ھم پانچ اقوام ایک قوم اور جان ھے..

درہ آدم خیل کے تمام سوشل میڈیا سے اپیل ھے کہ اس سخت وقت میں پیر عطامحمد اور ملک صابر کو اس بات پر مجبور کرے کہ وہ قوم بوستی اور پورے درہ آدم خیل کا آمن اور رسم رواج زندہ کرے...

یااللہ درہ آدم خیل پانچ اقوام  پر رحم فرما.. 

منجانب آواز درہ آم خیل سوشل میڈیا

No comments:

Featured post

منظور احمد پشتین درہ آدم خیل پہنچ گئے ہیں

Mushtarika Awaz News  پشتون تحفظ مومنٹ کے صدر  منظور احمد پشتین درہ آدم خیل میں کل افسوسناک واقعے میں شہید ہونے والے  ولایت شاہ حسین آفریدی ...