Monday, 4 July 2022

۔ پاکستان کا مشرقی بارڈر انڈیا سے شمال مشرقی بارڈر چین سے

Mushtarika Awaz News
















🇵🇰 پیارے وطن کے رنگ جنرل نالج کے سنگ  

پاکستان کا مختصر تعارف 

ہمارا پیارا پاکستان جنوبی ایشیاء میں واقع ایک اسلامی ملک ہے۔۔۔پاکستان کا رقبہ آٹھ لاکھ اکیاسی ہزار نوسو تیرہ(881913)مربع کیلومیٹر ہے۔۔۔2022 میں پاکستان کی آبادی 22 کروڑ 94 لاکھ 88 ہزار 994 ہے۔۔

۔

پاکستان کا مشرقی بارڈر انڈیا سے شمال مشرقی بارڈر چین سے مغربی بارڈر ایران سے اور شمال مغربی بارڈر افغانستان سے ملتا ہے۔۔۔

پاکستان میں چار صوبے،، 135 اضلاع اور لگ بھگ 40 چھوٹے بڑے دریا،،65 سے زیادہ بولی جانے والی زبانیں،،تقریبا 1,300 مندر،،2016 کے مطابق 1,200 پبلک ہسپتال اور 700 پرائیویٹ ہسپتال،،تقریبا 4.8 فیصد رقبے پہ جنگلات،،156,592 پرائمری سکول،،320,611 مڈل سکول،،23,964 ہائی سکول،،3,213 آرٹ اور سائنس کالج،،1,202 ڈگری کالج،،3,125 تکنیکی اور ووکیشنل ادارے،،188 یونیورسٹیاں،،77 فیصد اہلسنت،،20 فیصد اہل تشیع اور 3 فیصد دیگر مذاہب سے تعلق رکھتے ہیں۔۔۔
آبادی کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا پانچواں اور رقبے کے لحاظ سے دنیا کا پینتیسواں  بڑا ملک ہے۔۔۔دنیا کا سب سے بڑا ایمبولینس نیٹ ورک پاکستان میں ہے۔۔۔دنیا کی سب سے بڑی عارضی منڈی مویشی عیدالاضحی کے موقع پر کراچی پاکستان میں لگائی جاتی ہے۔۔۔دنیا کا سب سے بڑا نہری نظام پاکستان میں ہے۔۔۔دنیا کے 14 بڑے بڑے پہاڑوں میں سے 5 پہاڑ صرف پاکستان میں پاۓ جاتے ہیں۔۔۔دنیا کی دوسری بڑی نمک کی کان پاکستان میں ہے۔۔۔دنیا کی دوسری بڑی چوٹی K2 پاکستان میں ہے۔۔۔پاکستان دالیں پیدا کرنے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے۔۔۔دنیا کا سب سے بڑا مصنوعی جنگل چھانگا مانگا پاکستان میں ہے۔۔۔دنیا کی سب سے گہری بندرگاہ گوادر پاکستان میں ہے۔۔۔دنیا کا چھٹا بڑا شہر کراچی پاکستان میں ہے۔۔۔
پاکستان میں رنگارنگ موسم اور سینکڑوں معدنیات پائی جاتی ہیں۔۔۔پاکستان کا سمندری ساحل1,046 کلومیٹر لمبا اور زمینی سرحد 6,774 کلومیٹر ہے۔۔۔پاکستان کے ضلع چترال کو دنیا کے کثیر اللسانی خطہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے اس ضلع میں 14 زبانیں بولی جاتی ہیں۔۔۔کئی جاندار اور پرندے ایسے ہیں جو صرف پاکستان میں پاۓ جاتے ہیں۔۔۔۔

 قومی کتاب" قرآن پاک"،،قومی نعرہ "پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ"،، قومی پھل"آم"،،قومی جانور"مارخور"،،قومی مشروب"گنے کا رس"،،قومی رینگنے والا جانور "مگر مچھ"،،قومی زبان"اردو"،،سرکاری زبان"عربی انگریزی اور اردو"،،قومی کھیل"ہاکی"،،قومی پرندہ"چکور"،،قومی لباس"شلوار قمیض"،،قومی کھانا"نہاری"ہے۔۔۔

بلاشبہ میرا پاکستان دنیا کا خوبصورت ترین ملک ہے۔۔۔🥰🥰🥰🥰🥰

پچھلے سلسلے ایشیاء کے رنگ جنرل نالج کے سنگ کی پی ڈی ایف فائل کسی کو چاہیے ہو تو بتادیں۔۔۔

💖💖💖💖💖💖💖
♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️

🌹✒️ محمد صائم عطاری ✒️🌹

No comments:

Featured post

منظور احمد پشتین درہ آدم خیل پہنچ گئے ہیں

Mushtarika Awaz News  پشتون تحفظ مومنٹ کے صدر  منظور احمد پشتین درہ آدم خیل میں کل افسوسناک واقعے میں شہید ہونے والے  ولایت شاہ حسین آفریدی ...