Mushtarika Awaz News
بھارت میں مسلم روحانی پیشوا قتل
پڑوسی ملک بھارت میں 35 سالہ مسلم روحانی پیشوا کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ مسلمان روحانی پیشوا خواجہ سید چشتی جو مقامی طور پر ’صوفی بابا‘ کے نام سے مشہور تھے، اُنہیں آج مہاراشٹر میں گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ خواجہ سید چشتی کے سر میں گولی لگی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ قاتل فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خواجہ سید چشتی کا ڈرائیور اُن کے قتل کا مرکزی ملزم ہے۔
#Mushtarikaawaznews
No comments:
Post a Comment