فاٹا ۔ قبائل ۔ یا علاقہ غیر۔۔
یہ نام اور اسماء اپنے اندر ایک وسیع معنی رکھتے ہیں۔۔۔ یہ صرف نام نہیں ہیں یہ ایک کلتور ہیں، ایک منفرد سماجی نظام ہیں۔۔۔ دنیا بھر کے قبائلی خطوں کے مقابلے میں پاکستان کا قبائلی نظام سب سے منفرد، مہذب اور خواندہ نظاموں میں شمار کیا جاتا ہیں غرض اس نام کا ایک الگ رعب و دبدبہ اور محسوسات ہیں۔۔۔ تاریخ گواہ ہیں کہ یہی وہ واحد خطہ ہیں جہاں اگر انگریز بھی آۓ تو یہاں کے مقامی لباس میں آۓ اور انہیں حجروں میں چارپائیوں پر بیٹھ کر کپ کے بجاۓ پیالی میں چاۓ پیش کی گٸ۔۔۔
پاکستان کے دوسرے شہروں کے رہنے والوں کے سامنے جب بھی فاٹا اور علاقہ غیر کا نام آیا ان سب نے اس بات کی گواہی دی کہ قبائل مہمان نواز، باحیا، باپردہ اور روایت پسند واقع ہوئے ہیں لہذا پچھلے دور میں کبھی ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا جس میں کسی بے حیائی و فحاشی کا کوئی عنصر موجود ہو۔۔۔ باہر سے جو لوگ بھی ان علاقوں میں آۓ انھوں نے یہاں کے روایات، کلتور اور لباس کا بھرپور خیال رکھا۔۔۔۔۔
لیکن افسوس جب سے فاٹا کا جبری طور پر انضمام ہوا ہیں تو ایک نیا طبقہ بھی ساتھ میں پیدا ہو گیا ہیں کہ اگر انہیں کسی غلط اور بیہودہ بات سے منع کریں تو وہ آگے سے جواب دینگے کہ ۔۔ انضمام ۔۔ ہوگیا ہیں لہذا اب ان کی مرضی کہ وہ کچھ بھی کریں۔۔۔ ھمیں حیرت اس طبقے پر ہو رہی ہیں جو انضمام کو بیہودگی اور فحاشی کا لائیسنس سمجھ رہی ہیں۔۔ انضمام ابھی تک ایک متنازعہ انتظامی معاملہ ہیں۔۔ انضمام ہمارے روایات، کلتور یا نظام کا سوداگر ہیں ۔ یہ نیا طبقہ یہ بات ذہںن میں بٹھا لیں کہ انضمام کا مطلب یہ نہیں کہ ہم اپنی روایات، پردہ، حیا اور کلتور کو سمندر برد کرکے اس خطے میں بے حیائی، بیہودگی اور فحاشی کی حوصلہ افزائی کریں۔۔۔
No comments:
Post a Comment