سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا شجاع
الملک کی ملاقات ۔
ملاقات میں مولانا شجاع الملک نے اصولی موقف پر اسپیکر کے منصب سے مستعفی ہونے اور بیرونی سازش کا حصہ نا بننے پر سابق اسپیکر کو خراج تحسین پیش کیا ۔
انہوں نے چیئرمین عمران خان کی جانب سے عالمی فورمز پر اسلاموفوبیا کے خلاف موثر آواز اٹھانے اور اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کے خلاف قرارداد کی منظوری پر انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔مولانا شجاع الملک نے جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا محمّد خان شیرانی کا خصوصی پیغام سابق اسپیکر اسد قیصر کو پہنچایا اور کہا کہ جلد مولانا محمّد خان شیرانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کریں گے ۔
No comments:
Post a Comment