Urdu News
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 51 روپے فی لیٹر تک اضافے کا ورکنگ پیپر پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دیا۔ حتمی منظوری وزیراعظم شہبازشریف دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی ورکنگ پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی ہے۔ اوگرا نے پیٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی کی کم سے کم اور زیادہ زیادہ شرح کی بنیاد پر ورکنگ تیار کی ۔ ٹیکسز کی موجودہ شرح کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51 روپے 32 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ پیٹرولیم لیوی ،جی ایس ٹی کی موجودہ شرح کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 21 روپے 30 پیسے فی لیٹر کی سفارش کی گئی ہے۔
No comments:
Post a Comment