Saturday, 9 April 2022

پنجاب اسمبلیوں کو تالے لگا کر کون کونسا


 جیو نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کو تالے لگا کر اہم ریکارڈ کو تلف کیا جا رہا ہے۔

اسمبلی ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں تالے لگا کر اہم ریکارڈ کو تلف کیا جا رہا ہے، تلف یا غائب کیے جانے والے ریکارڈ میں اسمبلی عمارت کی تعمیر و مرمت کا ریکارڈ شامل ہے۔ اس کے علاوہ نئی ملازمتوں سے متعلق ریکارڈ نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، کئی اہم فائلوں اور دستاویزات پر جعلسازی بھی کی گئی  ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمبلی سیکرٹریٹ کا ریکارڈ اہم شخصیت کے حکم پر تلف کیا گیا ہے جس میں اہم شخصیت کے تعلق والے افسران ملوث ہیں، افسران کی گاڑیوں میں ریکارڈ کو نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا، ریکارڈ سے چھیڑ چھاڑ کرنے کیلئے ڈپٹی سپکر اور ارکان اسمبلی کے ایوان میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی۔

No comments:

Featured post

منظور احمد پشتین درہ آدم خیل پہنچ گئے ہیں

Mushtarika Awaz News  پشتون تحفظ مومنٹ کے صدر  منظور احمد پشتین درہ آدم خیل میں کل افسوسناک واقعے میں شہید ہونے والے  ولایت شاہ حسین آفریدی ...