Thursday, 7 April 2022

سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ اور اسمبلیوں کی تحلیل کوکالعدم قرا ردے دیا

 


اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینج نے 5 روز کی سماعت کے بعد آج فیصلہ سناتے ہوئے 3 اپریل کے اقدام کو غیر آئینی قرار دے دیا۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجربینچ نے اسپیکر کی 3 اپریل کی رولنگ کو کالعدم قرار دے دیا۔سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے ہفتے کے روز تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا عمل مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔صدر کے نگران حکومت کے فیصلے کو بھی کالعدم قرار دیا گیا۔سپریم کورٹ نے اسمبلیاں 3 اپریل کی حثیت پر بحال کر دی۔تحریک عدم اعتماد پر9 اپریل ہفتے کے روز اسپیکر کو اجلاس بلانے کا حکم دیتے ہوئے ووٹنگ کرانے کا حکم دیا ہے۔سپریم کورٹ نےہفتے کے روز 10 بجے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ووٹنگ کے لیے اجلاس طلب کرنے کا حکم دیا۔سپریم کورٹ نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے وزار ،حکومت اور اسمبلیوں کو 3 اپریل کی حثیت پر بحال کر دیا۔

No comments:

Featured post

منظور احمد پشتین درہ آدم خیل پہنچ گئے ہیں

Mushtarika Awaz News  پشتون تحفظ مومنٹ کے صدر  منظور احمد پشتین درہ آدم خیل میں کل افسوسناک واقعے میں شہید ہونے والے  ولایت شاہ حسین آفریدی ...