Sunday, 1 May 2022

مسجدِ نبوی میں ہلڑ بازی کا مقدمہ




















مسجدِ نبوی میں ہلڑ بازی اور نعرے بازی کے ذریعے حرم پاک کی بے حرمتی کرنے پر فیصل آباد میں پی ٹی آئی کی اعلی قیادت اور سعودی عرب میں مقیم 150 سے زائد پاکستانیوں کے خلاف تھانہ مدینہ ٹاون میں مقدمہ درج،توہینِ مذہب کی دفعات شامل ہے۔۔۔۔۔۔۔۔مسجد نبوی میں ہلڑ بازی کرنے اور نعرے بازی کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت سمیت ایک سو پچاس سے زائد افراد پر فیصل آباد کے پولیس اسٹیشن مدینہ ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کر دیا گیا ہے۔مقدمہ میں توہین مذہب کی دفعات بھی شامل کی گئی ہے۔ایف آئی آر میں سابق وزیراعظم پاکستان اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران احمد خان نیازی اور سابقہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے ساتھ ساتھ شہباز گل فواد چوہدری قاسم سوری اور انیل مسرت سمیت 14 افراد کو نامزد کیا گیا ہے اس کے علاوہ 150 نامعلوم پاکستانی بھی ایف آئی آر میں شامل ہیں۔مدعی مقدمہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وہ ایک راسخ العقیدہ مسلمان ہے اور مسجد نبوی میں پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کے ایماء پر بدترین گستاخی کی گئی ہے جس سے ہر مسلمان کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ ہلڑ بازی کرنے سے ہزاروں مسلمانوں کی عبادت میں خلل پڑا ہے


No comments:

Featured post

14 اگست اور پختونوں کی آزادی — امن، انصاف اور برابر کے حقوق