Monday, 16 May 2022

وزیر اعظم شہباز شریف نے اتوار کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا

Mushtarika Awaz News








وزیر اعظم شہباز شریف نے اتوار کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا اور یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نےمتحدہ عرب امارات کے نومنتخب صدر شیخ محمد بن زید النہیان اور شاہی خاندان کے اراکین سے ملاقات میں پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔


وزیر اعظم نے انہیں بتایا کہ پاکستانی قوم مشکل کی اس گھڑی میں اماراتی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور وہ ان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ شیخ خلیفہ کی وفات سے پاکستان ایک مخلص دوست اور بااعتماد شراکت دار سے محروم ہوگیا ہے۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مستحکم بنانے میں کلیدی کردار اداکیا۔ ان کی یہ خدمات قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔

وزیر اعظم نے خلیفہ بن زید کی ولولہ انگیز قیادت کو خراج عقیدت پیش کیا جس میں متحدہ عرب امارات ایک معاشی قوت بن کر ابھری۔ انہوں نے ان کی چھوڑی ہوئی وراثت کو اماراتی آنے والی نسلوں کے ساتھ تعلقات کو نبھانے کے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے نئے صدر شیخ محمد بن زیدالنہیان کو نئی ذمہ داریاں سنھبالنے پر مبارکباد بھی پیش کی۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ آنے والے سالوں میں نئے صدر یواے ای کو ترقی اور خوشحالی کی نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔

یواے ای کے صدر شیخ محمد نے دکھ کی گھڑی میں پاکستان کی قیادت اور عوام کی جانب سے یکجہتی پر خراج تحسین پیش کیا۔ دونوں رہنمائوں نے ہر شعبہ میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا عزم کیا۔

No comments:

Featured post

منظور احمد پشتین درہ آدم خیل پہنچ گئے ہیں

Mushtarika Awaz News  پشتون تحفظ مومنٹ کے صدر  منظور احمد پشتین درہ آدم خیل میں کل افسوسناک واقعے میں شہید ہونے والے  ولایت شاہ حسین آفریدی ...