درہ آدم خیل قوم شیراکی کندی مزیدخیل کے ینگ نوجوانوں نے اپنے کوئلہ مسئلے مسائل پر میدان میں نکلنے کا فیصلہ کر لیا. کل سے باقاعدہ ھجرہ ٹو ھجرہ آگاہی پروگرام کا آغاز کردیا ہے. جو خوش آئند بات ہے ایسے پورے آدم خیل اقوام کے نوجوانوں میں ایک جزبہ پیدا ہو جائے گا، زرائع کے مطابق ینگ مزیدخیل کے دستے کو تقریباً تمام مزیدخیل کے مشرانوں کا بھی حمایت حاصل ہے. اور ہونی چاہئے تاکہ آنے نسل نوجوان اپنے قوم کے لئے فخرے ثابت ہو، امید ہے کہ ینگ مزیدخیل جلد اس مسئلے پر کندی مزیدخیل کے عوامی اکثریت حاصل کر کے جمعے کو کندی مزیدخیل کے 8 گاوں سے 16 رکنی ینگ کمیٹی تشکیل دے دی جائے گی.
کمیٹی تشکیل کے بعد ینگ مزیدخیل اپنے کندی کے تمام مشرانوں کو جمع کیا جائے گا تاکہ مستقبل کے لائحہ عمل پر مشاورت بات چیت ہو جائے . اور وہ تمام رکاوٹیں مشورے سے ختم کرنے کا پروگرام بنایا جائے، جسکی وجہ سے کوئلہ کا کام معزول ھوا ھے. امید ہے کہ انشاء اللہ جلد آل کندی مزیدخیل ملیکت پہاڑوں پر کوئلے کا کام نئے جذبے سے دوبارہ شروع ہو جائیں گا.. انشاءاللہ
No comments:
Post a Comment