لاہور: قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو حکومت سے الگ ہونا چاہیے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ بورڈ کے چیئرمین اور سی ای او کا تعلق حکومت سے نہیں ہونا چاہیے، پی سی بی کے الگ الیکشنز ہوں، کرکٹ بورڈ کو اسمبلیوں میں نہیں جانا چاہیے۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ کو خود مختار ہونا چاہیے، معاملات کو اسلام آباد تک نہیں جانا چاہیے، جو بھی سسٹم بنے اس کو چلنے کا موقع ملنا ضروری ہے۔
No comments:
Post a Comment