عجب خان آفریدی،خاموش پیغام
ایک بزرگ جنہوں نے آفریدی قوم اور آفریدیوں میں آدم خیل قوم کو اپنی جدوجہد کے زریعے ایک منفرد اور اعلیٰ مقام دیا،
عجب خان آفریدی دنیا کے لئے ایک مثال ہیں ہمارے لوگوں کی زہنیت اور نیچر کو سمجھنے کیلئے
ہم پہاڑی لوگوں کی خاصیت یہ ہے کہ سخت اور پر مشقت زندگی گزارتے گزارتے وہی خصوصیات ہمارے کیریکٹر میں بھی سما جاتی ہیں،
عجب خان کے گاؤں کی تلاشی لیکر گاؤں کی عزت کو پامال کیا گیا تو اپنی بیعزتی کا بدلہ لینے کیلئے انہوں نے انگریز آفیسر کے گھر سے اس کی بیٹی کو اغواء کیا
مگر اس لڑکی کی عزت کو کوئی گزند نہیں پہنچائی
اس ایکشن سے چند باتیں واضح ہوتی ہیں
جزبہ حریت
عورت کی عزت کا خیال
قبائل کی سخت جانی
مردانگی کی بہترین مثال
قوت فیصلہ کا شاندار مظاہرہ
بعض لوگ سوال اٹھاتے ہیں کہ عزت کی پامالی کے بدلے میں عورت کو اغواء کرنا کہاں کا انصاف ہے؟
یہاں سمجھنے کی بات یہ ہے ایک اکیلا بندہ جب پوری سرکاری مشینری سے ٹکراتا ہے اور جس وجہ سے ٹکراتا ہے اس کی وجہ ہی عزت کی پامالی تھا
عجب خان نے انتقام مس ایلس کے باپ سے لینا تھا جو کہ لیا اس کے گھر سے اس کے بیٹی کو اغواء کر کہ
مگر مس ایلس نے عجب خان کو ایک بہترین مرد قرار دیا اور اپنی کتاب میں بھی کہا کہ اس کا رویہ مس ایلس کے ساتھ ایسا تھا جیسا کہ ایک بھائی کا بہن سے ہوتا ہے،
اس پوسٹ میں عجب خان کا نام میں نے برائے تمہید استعمال کیا،
یہ وہی قوم ہے جناب وہی زہنیت ہے اور وہی خون ہے
عزت دوگے تو عزت پاوگے
بیعزتی کروگے تو ایسا بدلہ ملے گا کہ تیری وہم و گمان میں بھی نہیں ہوگا،
اب اس قوم کے پاس سمجھ بوجھ اور تعلیم بھی آ گئی ہے
زندگی کے کسی بھی شعبے میں کسی سے الحمدلله کم نہیں
جب ہم انگریز کا مقابلہ تن تنہا کر سکتے ہیں تو بطور قوم اپ اندازہ لگائیں کہ ہم کیا کر سکتے ہیں،
بس بات ہے عزت کی
عزت دوگے تو اس کا بدلہ ایسا دیں گے کہ تمہارے وہم وگمان میں بھی نہیں ہوگا
امتیاز خان آدم خیل
No comments:
Post a Comment