امیرحیدرخان ہوتی اور ایمل ولی خان کی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات
وزیراعظم شہبازشریف نے ایک بار پھر حکومتی ٹیم کا حصہ بننے کی دعوت دی
اے این پی قیادت نے اصولی موقف وزیراعظم کے سامنے رکھا کہ دیگر اتحادیوں کو کابینہ میں جگہ دیں
اے این پی کی ترجیح اقتدار نہیں عوام اور پاکستان ہے، ایمل ولی خان
قومی و عوامی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا
حکومت کو باور کرایا کہ پاکستان کو آزمائش اور مشکلات سے نکالنے کیلئے ان کے ساتھ ہیں
اچھے اور عوامی مفاد کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر حکومت کا ساتھ دیں گے
امید ہے کہ نومنتخب وزیراعظم خیبر پختونخوا کے عوام کو انکے آئینی حقوق کی فراہمی کیلئے کردار ادا کریں گے
پشاور(پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر و رکن قومی اسمبلی امیرحیدرخان ہوتی اور صوبائی صدر ایمل ولی خان نے وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم شہبازشریف نے اے این پی کو ایک بار پھر حکومتی ٹیم کا حصہ بننے کی دعوت دی ۔ عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت نے اپنا اصولی موقف وزیراعظم کے سامنے رکھا کہ دیگر اتحادیوں کو کابینہ میں جگہ دیں۔ اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ اے این پی کی ترجیح اقتدار نہیں عوام او ر پاکستان ہے، قومی و عوامی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ حکومت کو باور کرایا کہ پاکستان کو آزمائش اور مشکلات سے نکالنے کیلئے ان کے ساتھ ہیں۔ اچھے اور عوامی مفاد کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر حکومت کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب وزیراعظم خیبر پختونخوا کے عوام کو انکے جائز اور آئینی حقوق کی فراہمی کیلئے کردار ادا کریں گے۔ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے ولی باغ آنے کی خواہش کابھی اظہار کیا تھا۔
No comments:
Post a Comment