Urdu News
لندن: باکسر عامر خان سے سر پر بندوق تان کر کروڑوں روپے کی گھڑی چھین لی گئی
اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ ان سے مشرقی لندن کے علاقے لیٹن میں اس وقت لٹیروں نے بندوق تان کر گھڑی چھین لی جب وہ اپنی اہلیہ فریال کے ہمراہ سڑک پار کر رہے تھے۔ عامر خان نے کہا ہے کہ خوش قسمتی سے فریال مجھ سے چند قدم پیچھے تھیں جب لٹیروں نے میرے چہرے کے قریب بندوق تانی۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر کا یہ بھی کہنا ہے کہ اہم چیز یہ ہے کہ ہم دونوں محفوظ ہیں۔
No comments:
Post a Comment