سابق وزیراعظم و
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےصحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ توشہ خانہ سے جو کچھ لیا وہ ریکارڈ پر ہے، ایک صدرنےگھرپرتحفہ بھجوایا تو وہ تحفہ توشہ خانہ بھیج کرآدھی قیمت ادا کرکے اپنے پاس رکھا۔
ان کا کہنا تھاکہ ہم نے توشہ خانہ کی چیزوں کی قیمت 15سے بڑھاکر 50 فیصد کی، اگر پیسہ بناناہوتا توگھرکوکیمپ آفس ڈکلیئرکرکےکروڑوں روپیہ بناتا۔ عمران خان کا مزیدکہنا تھاکہ فوجیوں کو بھی ڈی ایچ اے میں پلاٹ ملتے ہیں تو ان کی مرضی وہ جو چاہیں کریں۔
No comments:
Post a Comment