#حج 2022 اپ ڈیٹ۔۔۔ 12 مئی، بروز جمعرات
بینکوں کے ذریعے سرکاری حج سکیم میں درخواستیں جمع کرانے کا چوتھا دن مکمل؛ چار دن میں 43 ہزار 5 سو 54 حج درخواستیں موصول ہوئیں؛ کل 13 مئی بروز جمعہ حج درخواستیں وصول کرنے کا آخری دن ہو گا؛ وقت کی کمی کے باعث حج درخواستوں کی وصولی میں توسیع نہیں کی جائے گی؛ عازمین حج دو مجاز افسران کے دستخط اور مہر والی بینک رسید ضرور حاصل کریں اور اپنے کوائف کی تصدیق وزارت کی ویب سائٹ سے لازمی کر لیں؛ وزارت مذہبی امور نے مہدایات جاری کی ہیں کہ حج درخواست کے ساتھ سعودی حکام سے منظور شدہ ویکسین کی مکمل ڈوز کا سرٹیفیکیٹ جمع کرانا لازمی ہے؛ اسکے علاوہ کارآمد پاسپورٹ، ہیلتھ فٹنس سرٹیفیکٹ، 3 تصاویر، 50 ہزار روپے بطور ٹوکن رقم جمع کرانا لازمی ہے؛ سمندر پار پاکستانیوں کی آسانی کیلئے پاسپورٹ جمع کرانے کی حتمی تاریخ 20 ذی القعدہ مقرر کی ہے۔ عازمین حج کی سہولت و رہنمائی کیلئے وزارت مذہبی امور نے حج ہیلپ لائن 0519205696 اور 0519216980 تا 82 کا اجراء کر دیا

No comments:
Post a Comment