Thursday, 12 May 2022

پاکستان کے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے

Mushtarka Awaz News














پاکستان کے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ان کا گزشتہ رات سابق وزیرِ اعظم نواز شریف سے رابطہ ہوا ہے، ان کو سمجھایا ہے اور ان کی مشاورت سے یہ بات کر رہا ہوں کہ جیسے ہی انتخابی اصلاحات ہوں الیکشن کروا دیں گے

کراچی میں ایک پریس کانفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ہم کب کہ رہے ہیں کہ الیکشن سے بھاگتے ہیں لیکن ہم نے انتخابی اصلاحات کرنی ہیں، جس کی بدولت معاشی صورتحال اس نہج پر پہنچی ہے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کیا کر لے گا الیکشن جلدی کروا کے، چار سال اس نے کیا کیا۔ اور میں نے رات ہی میاں صاحب سے بات کی، ان سے مشاورت کی اور انھیں سمجھایا بھی اور ان کی مشاورت کے بعد میں آپ سے بات کر رہا ہوں۔
جیسے ہی ہماری انتخابی اصلاحات مکمل ہوتی ہیں اور جو ہمارے آسان اہداف ہیں وہ پورے ہوتے ہیں تو ہم الیکشن کال کر دیں گے۔

No comments:

Featured post

14 اگست اور پختونوں کی آزادی — امن، انصاف اور برابر کے حقوق