Friday, 3 June 2022

پیٹرول کی قیمت آسمان پر، ایئرپورٹ ملازم نے گدھا گاڑی پر دفتر آنے کی اجازت مانگ لی

Mushtarika Awaz News















پیٹرول کی قیمت آسمان پر، ایئرپورٹ ملازم نے گدھا گاڑی پر دفتر آنے کی اجازت مانگ لی۔

اسلام آبادائیرپورٹ کے ملازم آصف اقبال نے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن کو درخواست میں موقف اپنایا کہ بڑھتی پٹرولیم قیمتوں کی وجہ سے ذاتی ٹرانسپورٹ لانا بھی ممکن نہیں، اس لیے مہربانی فرما کر مجھے میری گدھا گاڑی ائیرپورٹ لانے کی اجازت دی جائے۔

درخواست میں مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے اتنی مہنگائی میں ٹرانسپورٹ سہولت بند کردی گئی ہے ، فیول الاؤنس اور پک اینڈ ڈراپ دونوںسہولتیں فراہم نہیںکی جا رہی۔


No comments:

Featured post

14 اگست اور پختونوں کی آزادی — امن، انصاف اور برابر کے حقوق